شاہ رخ خان سے پاکستانی کتنا پیار کرتے ہیں
اس کا اندازہ پاکستانی ادکار وقار ذکا کے اس ٹویٹ سے کیا جاسکتا ہے
جس میں انھوں نےلکھا کہ کہ نریندر مودی کے ہندوستان میں مسلمانون کے
لیے کوئی جگہ نہیں رہی اس لیے وقار ذکا نے شاہ رخ خان
کو آریان خان کے منشیات کیس میں بھارت چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان ان کے بیٹے آریان خان کو منشیات
کے کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)
کی جانب سے گرفتار کیے جانے کے بعد سرخیاں بن رہی ہیں۔
بہت سے شائقین کا خیال ہے کہ خان کے بیٹے کے ساتھ
جو کچھ ہورہا ہے وہ ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے
امتیازی سلوک اور عدم برداشت کا نتیجہ ہے۔
دریں اثنا ، پاکستانی میزبان وقار ذکا نے نریندر مودی
کی حکومت کو آریان کی گرفتاری کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
انہوں نے ٹویٹ کیا ، “سر ہندوستان چھوڑ کر اپنے خاندان
کے ساتھ پاکستان شفٹ ہو جائیں – یہ امتیازی سلوک ہے
جو حکومت آپ کے خاندان کے ساتھ کر رہی ہے ، میں شاہ رخ خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔”
ذکا کے ٹویٹ کے فورا بعد ، لوگوں نے اس کی تجویز پر اسے ٹرول کرنا شروع کر دیا۔
ایک صارف نے لکھا ، “ہاہاہاہا بھائی آپ کے کہنے سے وہ آگیا (گویا وہ آپ کی تجویز کے بعد آئے گا)۔”
ایک اور ٹویٹر صارف نے کہا ، “ہاہاہا بھائی کم از کم دبئی کہ دیتے (آپ دبئی کہہ سکتے تھے)۔”