لاہور کے ملتان روڈ پر واقع مشروبات کی فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فیکٹری کی عمارت میں بوائلر پھٹنے کے بعد آگ لگ گئی۔ دھماکے کی شدت نے فیکٹری اور قریبی عمارتوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔عمارت میں لھے شیشے بھی چور چور ہوگئے
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پالیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ایک راہگیر اور ایک فیکٹری ملازم سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس حادثے میں فیکٹری کا ایک سیکورٹی گارڈ جل گیا۔
اسے ہسپتال لے جایا گیا۔ آگ بجھانے کے بعد اس وقت کولنگ کا عمل بھی جاری ہے۔
اسی نوعیت کے ایک الگ واقعے میں ایک فیکٹری کی چھت گرنے سے تین افراد کی موت بھی ہو گئی۔ یہ فیصل آباد کی ایک فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے نتیجے میں گر گیا۔
یہ واقعہ فیصل آباد کے قریب سمانا پل کے قریب واقع ایک فیکٹری میں پیش آیا۔
اس واقعے کے بعد بارہ دیگر مزدور بھی زخمی ہوئے تھے۔ لوگ نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو فوری طور سے ہسپتال منتقل کیا ۔