بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے واضح کیا ہے کہ وہ اس اتوار کو بھارت اور پاکستان کے درمیان متوقع مقابلے میں گھبرائے ہوئے نہیں ہیں۔
سرحد کے دونوں اطراف کے کرکٹ لیجنڈز ، تجزیہ کاروں اور پنڈتوں نے ہمیشہ کہا ہے کہ بھارت پاکستان میچ کے دوران جو بھی فریق دباؤ کو بہتر طور پر جذب کرے گا ، وہی میچ جیتے گا ۔
بھارتی کپتان کوہلی نے ٹوئٹر پر کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف بھارت کے افتتاحی میچ میں گھبرانے والے نہیں ہیں
کچھ دن پہلے ، ہندوستانی کپتان بھارت پاکستان ورلڈ کپ کےزبردست ٹاکرے کے گرد پھیلنے والی تمام ہائپ سے بے چین رہا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اس کھیل کرکٹ کو ایک کھیل سمجھا ہے۔
میچ کے مہنگے ٹکٹوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ، ہندوستانی کپتان نے تسلیم کیا کہ اس خاص میچ کے لیے جو ہائپ بنایا گیا تھا وہ بہت بڑا تھا۔
دبئی میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے وارم اپ میچ میں بابر اعظم کی قیادت والی پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دی۔
تاہم ، پاکستان بدھ کو جنوبی افریقہ سے ایک میچ ہار گیا میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا پاکستان کی جانب سے فخر زمان بھرپور فارم میں نظر آئے انھوں نے 5 زور دار چھکے مارے ۔ البتہ پاکستانی اوپنرز رضوان اور کپتان بابر اعظم دونوں میچ میں متاثر کن اسکور کرنے میں ناکام رہے۔
دوسری طرف بھارت نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف اپنے دونوں وارم اپ میچز جیتے ہیں۔
ٹی ٹونٹی میچز میں اپ سیٹ کا سلسلہ بھی جاری ہے دوسرے اپ سیٹ میں ورلڈ چیمیین ویسٹ انڈیز افغانستان سے ہار گیا