پاکستان کے موجودہ وزیراعطم عمران خان نے دو روز قبل آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے تفصیلی ملاقات کی
اور ان کو سمجھایا کہ اگر آرمی چیف کی عزت ہے تو پرائم منسٹر کا بھی ایک مقام ہے
اور چونکہ آئین کی رو سے ڈی جی ہیڈ کا فیصلہ وزیراعظم کی صوابدید ہے
اس لیے انہیں 3 یا 5 نام بھیجیں تاکہ وہ کسی ایک نام کو فائنل کریں
ایک وزارتی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے لیے نوٹیفکیشن
ایک یا دو دن میں متوقع ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان اہم عہدے کے لیے
شارٹ لسٹ میں شامل افسران کا انٹرویو کرنا چاہتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں تمام عمل وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان
طے پانے والی افہام و تفہیم کے مطابق کئے جا رہے ہیں۔ ذرائع نے اشارہ کیا کہ کراچی کور کمانڈر
اب بھی ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے لیے سب سے زیادہ ممکنہ انتخاب ہے۔
دریں اثنا ، وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں اعلان کیا
کہ وزیر اعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف ) جنرل قمر جاوید باجوہ کے
درمیان انٹر سروسز انٹیلی جنس کے نئے ڈائریکٹر جنرل کے بارے میں مشاورت
کا جاری عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہو گیا.
فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ، “نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر وزیر اعظم اور آرمی چیف
کے درمیان مشاورت مکمل ہو چکی ہے اور نئی تقرری کا عمل شروع ہو گیا ہے۔”
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سول اور عسکری قیادت نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے
کہ تمام ادارے ملک کے استحکام ، سالمیت اور ترقی کے لیے متحد اور ایک پیج پر ہیں۔