پاکستان ٹیلی ویژن پر مارننگ شو کرنے والی اینکرجگن کاظم نے کل ایک شو کے درمیان ایسا کھیل عوام کی دلچسپی کے لیے منتخب کیا جو ان کے خیال میں ان کے مارننگ شو کو ٹاپ پر لے جا سکتا تھا اس کھیل میں چند مرد اور خواتین اپنے ہاتھ پیچھے باندھ کے دھاگے کی مددسے لٹکے ہوئے سیب کو کھانے کی کوشش کرتے ہیں سیب کو کھانے کی کوشش میں سیب پھسل کر ادھر ادھر گھومتا جاتا ہے اور اس جوڑے کے لب آپس میں ٹکراتے ہیں اور ایک شرمناک منظر عوام کی آنکھوں کے آگے آجاتا ہے ایسا لگتا ہے کہ رومانوی فلم کا کوئی گھٹیا سین چل رہا ہے جونہی پاکستانی خواتین اور حضرات نے ان لوگوں کی ان شرمناک حرکات کو دیکھا تو ٹویٹر پر جگن کاظم کو برا بھلا بھی کہا اور حکومت سےاس کے پروگرام کو بند کرنے کا بھی تقاضا کردیا
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو اداکارہ جگن کاظم کے شو کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکہ سے تعلق رکھنے والے ’ عامر خان ‘ بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ شریک ہیں ،ان کی ویڈیوز جب ٹک ٹاک پر وائرل ہوئیں تو انہیں ’ مفتی تقی لاہوری ‘ سمجھا گیا ، تاہم بعدازاں ان کا انٹرویو سامنے آیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا نام ’ عامر خان ‘ ہے اور یہ خاتون ان کی زوجہ محترمہ ہیں نامحرم یا دوست وغیرہ نہیں ہیں ہیں ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ خاتون ان کی چوتھی بیوی ہیں ۔
اب دیکھتے ہیں ہیں کہ ریاست مدینہ کا دعویٰ کرنے والی حکومت اس عوامی ری ایکشن پر جگن کاظم کے خلاف کیا کاروائی عمل میں لاتی ہے کیونکہ عدالت کی جانب سے بھی میڈیا اور سوشل میڈیا پر کسی بھی طرح کے غیر اخلاقی پروگرام نشر کرنے پر سخت ریمارکس آچکے ہیں