پاکستان کی تاریخ میں جن کامیڈی کنگز کا نام لیا جاتا ہے ان میں لہری، رنگیلا،ننھا اور معین اختر کے ساتھ جو قد آور شخصیت کھڑی نظر آتی ہے اس کا نام عمر شریف ہے
عمر شریف نے کراچی کے لوگوں کو بےمثال سٹیج ڈرامے دیے تو وہیں پاکستانی فلم بینوں کو یادگار کامیڈی فلمیں بھی دیں عمر شریف کا نام ہی فلم اورسٹیج ڈرامے کی کامیابی کی علامت اور ضمانت تھا
یاد رہے کہ عمر شریف کو ہارٹ اٹیک ہو اتھا جس کے بعد وہ صحت مند ہو گئے لیکن ایک ماہ کے بعد ان کی طبیعت دوبارہ خراب ہوئی اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ، جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ عمر شریف کی بیماری کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں بلکہ انہیں امریکہ لے جانے کی ضرورت ہے ، اس کے بعد عمر شریف نے حکومت وقت ور وزیراعظم عمران خان سے علاج کیلئے امریکہ بھیجنے کیلئے انتظامات کی اپیل بھی کی ۔
وفاقی اور سندھ حکومت نے عمر شریف کو امریکہ علاج کیلئے بھیجنے کیلئے بھر پور کوششیں کیں تاہم جب انہیں ایمبولینس میں امریکہ لے جایا جارہا تھا تو جرمنی میں سٹاپ اوور کیا گیا جہاں انہیں جرمنی کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔جہاں وہ آج انتقال کر گئے ہیں۔ سندھ حکومت نے عمر شریف کے علاج کیلئے امریکہ کے ویزے کا انتظام کیا اور ساتھ میں چار کروڑ روپے بھی جاری کیئے تاکہ ان کا علاج کروایا جا سکے۔