عمران خان کی تحریک انصاف کے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں کے اضافے کے آفٹر شاکس سامنے نظر آنا شروع ہوگئے ہیں پہلے تاجر وں نے ہڑتال کی دھمکی دی اور اب اس کے بعد سیاستدانوں نے بھی عمران خان کے خلاف صدائیں بلند کرنا شروع کردیں ہیں جس میں اب تحریک انصاف کےممبران قومی اسمبلی بھی شامل ہونا شروع ہوگئے ہیں
آج سے کچھ دن قبل جہانگیر ترین نے عمران خان کو احتساب کی بجائے مہنگائی کنٹرول کرنے کا مفت مشورہ دیا اور اب راجہ ریاض نے بھی خان صاحب کو خبردار کردیا کہ آنے والے وقت میں پٹرول اور دیگر اشیاء کی بڑھتی قیمتوں کا خمیازۃ انہیں اگلے الیکشن میں بھگتنا پڑے گا انھوں نے ایک نیشنل چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تو میں بھی گھبرا گیا ہوں اس وقت عوام کی نبض پر ہاتھ رکھنا ضروری ہے
دوسری جانب عمران خان بھی اس صورتحال سے کافی پریشان دکھائی دیتے ہیں انھوں نے اپنے وزرا سے کہا ہے کہ ملک میں برھتی ہوئی مہنگائی پر نظر رکھیں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مہنگائی بڑھ رہی ہے ہم نے کرونا وبا کے دوران دنیا کو سمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعےبربادی سے بچایا
کچھ بھی ہو اس وقت قوم سخت پریشان ہے اور اس مہنگائی کے طوفان نے اپوزیشن کے مردہ گھوڑے میں زندگی کی رمق پیدا کردی ہے اور وہ اب لانگ مارچ کرنے کے لیے پر تول رہے ہیں ۔