پنجاب میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نااہل ہونے والے 20 ارکان صوبائی اسمبلی کی خالی سیٹوں پر ضمنی انتخاب کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا
پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن )سے اس کے اتحادیوں نے 10 حلقے مانگ لیے۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن )کے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کو ووٹ دینے پر 20 ارکان اسمبلی الیکشن کمیشن آف پاکستان سے نااہل ہوگئے تھے
لیگ اتحادیو ں نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ 10نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے جبکہ 8 نشستیں پیپلز پارٹی 2 نشستیں جے یو آئی کے امیدواروں کو دی جائیں مسلم لیگ (ن) ان حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے نہ کرے بلکہ اتحادی جماعتوں کے امیدواروں کی حمایت کرے ۔ذرائع کے مطابق اس پر مسلم لیگ (ن) نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان نشستوں پر حق نااہل ہونے والے اتحادیوں کا ہے
خالی ہونے والی نشستوں پر جولائی میں ضمنی انتخابات کا اعلان ہوا ہے ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے مسلم لیگ (ن) سے کہا ہے کہ مل کر ضمنی انتخاب میں حصہ لیا جائے اور ضمنی انتخاب کے لئے بھی انتخابی اتحاد کا مظاہرہ کیا جائے -ضمنی انتخاب کے لیے 17 جولائی کی تاریخ رکھی گئی ہے ۔