ینئرپاکستان کے مشہور ومعروف صحافی صابر شاکر نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائے سے استعفیٰ دیدیا انھوں نے 17 سال تک اس چینل پر کام کیا وہ پروگرام دی رپورٹر میںچوہدری غلام حسین کے ساتھ پروگرام کر رہے تھے ۔
صابر شاکر نے اے آر وائی سے ناطہ توڑنے کا اعلان اپنے ٹویٹ کے ذریعے کیا انھوں نے لکھا کہ میں نےاپنےباس سلمان اقبال کو اپنااستعفی بھجوادیاہے، میں آے آر وائی سےبہت پیار کرتا ہوں، میری دلی خواہش ہے چینل کے ہزاروں کاسٹاف پھلے پھولے اور میری وجہ سےان پر معمولی سابھی حرف نہ آئے، میں اس ادارے کیساتھ 17 سال وابستہ رہا ۔
انہوں نے مزید لکھا کہ “حاکمیت صرف اللہ کی ہے، مرناجینامادروطن کیلیےہےپھرملیں گےدوستو! پاکستان،پاک فوج کےسپاہی شہداء کوسلام”۔