دنیا کے بہتریں بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد ٹی 20 کرکٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا- دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے ویرات تاہم ٹیسٹ میچز اور ون- ڈے میں ٹیم کی قیادت کرتے رہیں گے -جبکہ شارٹ فارمیٹ ٹی 20 میں ویرات کوہلی کی جگہ روہیت شرما کپتانی کے فرائض سر انجام دیں گے
آج جب ویرات کوہلی کی جانب سے یہ خبر آئی تو ویرات کوہلی کے دیوانوں پر اداسی چھاگئی کیونکہ وہ ہر میدان میں کوہلی کو آگے لیڈ کرتا دیکھنا چاہتے ہیں
موجودہ ہندوستانی کپتان کا بطور کپتان اچھا ریکارڈ ہے۔ کوہلی نے اب تک 95 ون ڈے میچوں میں بھارت کی قیادت کی ہے ، اور 27 میں شکست ہوئی اور 65 میچز مین انھوں نے انڈیا کو فتح دلوائی، ۔ اب تک 45 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں جہاں وہ کپتان رہے ہیں ، ہندوستان 27 بار جیتا جبکہ 14 بار ہارا۔ ویرات کوہلی کو دنیا کا سب سے بہتریں بلے باز کہا جائے تو بےجا نہ ہوگا دنیا میں ویرات کے کھیل کی تعریف ہر کوئی کرتا ہے اور ان کا ٹریک ریکارڈ دنیا کے ہر بیٹسمین سے بہتر ہے