پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ انگلینڈ سے توقع کرتے ہیں کہ ان کے مرد کھلاڑی ، دو ٹی ٹوئنٹی اور خواتین ، دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے کے لیے پاکستان پہنچیں گےجو اکتوبر میں شیڈول ہے اور مقررہ تاریخوں پر اپنے میچز کھیلیں گے
وسیم نے آج ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا ، “انگلینڈ آج میٹنگ کر رہا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کرے گا یا نہیں وہ اس بارے میں فیصلہ کریںگے ۔ ہمیں انگلینڈ کے دورے کی امید ہے۔ ہمیں یقین اور امید ہے کہ وہ ضرور آئیں گے ۔انھوں نے نیوزی لینڈ کے اچانک دورہ ملتوی کرنے پر دکھ کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کا اس طرح میچ سے کچھ گھنٹے قبل واپسی کا فیصلہ دل توڑنے جیسا تھا جس کی کرچیاں ہم ابھی تک سمیٹ رہے ہیں تاہم ان کے لہجے کی گرمی بتا رہی تھی کہ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان آکر اپنے تمام میچز کھیلے گی اور دورہ مکمل کرکے ہی لوٹے گی
نیوزی لینڈ کے اچانک دورہ ملتوی کرنے پر انگلینڈ میں بھی بےچینی پائی جاتی ہے کل انگلینڈ کے سابقہ کپتان مائیکل وان نے اپنی قومی ٹیم کو مشورش دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ سیریز منسوخ نہ کریں تاہم وہ یہ چاہتے ہیں کہ وینیو پاکستان سے تبدیل کرکے یو اے ای کر دیا جائے
ادھر پاکستان کے سابقہ کپتان وسیم اکرم نے نیوزی لینڈ کے دورے کی منسوخی کو 5 ممالک کی سازش قرار دیا تھا تاہم وسیم خان نے ان کے اس بیان سے اتفاق نہیں کیا اور اسے ان کی ذاتی رائے قرار دیا