ہندوستان کے متعصب اینکر اور نریندرا مودی کے اشاروں پر بندر کی طرح ناچنے والے ارنب گو سوامی کو ہندوستان کے ساتھ ساتھ افغانستان میں بھی پاک فوج کے جونوں کے سلیپر سیلز اور دفاتر نظر آنے لگے چند روز قبل اس احمق شخص نے ایک بیان داغ دیا جو ان کے تمسخر کا سبب بن گیا ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے سیرینا ہوٹل کی 5ویں منزل پر آئی ایس آئی کا دفتر ہے جہاں بیٹھ کر وہ مختلف طرح کی کاروائیاں کرتے ہیں اور طالبان کی مدد کرتے ہیں مگر خود کواتنا پائے کا صحافی کہنے والے سوامی نے بیان داغنے سے پہلے یہ تک معلوم کرنے کی کوشش نہیں کی کی سرینا ہوٹل جوافغانستان میں ہے اس کی کل کتنی منزلیں کتنی ہیں
یہ ہوٹل 2 منزلہ ہے اور 5ویں منزل صرف خلا میں ہی بن سکتی ہے وہ بھی اگر زمین کی کشش ثقل یعنی گریویٹی ختم ہوجائےتو ہی یہ 5ویں منزل ہوا میں معلق ہوسکتی ہے جب پاکستانی عوام کو اس مہاگرو کی اس کارستانی کے بارے میں علم ہوا تو پاکستانیوں نے اس بغلول کو آڑے ہاتھوں لیا اور اسے بتایا کیہ حقیقت کیا ہے ؟
یہ وہی شخص ہے جسے چند ماہ قبل ہندوستان کی پولیس گرفتار کرنے پہنچی تو اس کی حالت دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی اس کی بے بسی اور چیخ و پکار پر پاکستایوں نے بہت انجوائے کیا تھا خود انڈیا میں اس کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں کہ پاکستان کے ؒخلاف بڑھکیں مارنے والے گیدڑ کا خوف کا عالم کیا ہے ؟مگر شائید سوامی جی کی یادداشت بھی خراب ہے اور وہ اپنی ذلت اور رسوائی جلد بھول جاتے ہیں
لیکن ارنب سوامی سکون کرلیں ، ٹینشن نہ لیں ،خوف نہ کھائیں افغانستان میں آئی ایس آئی کا کوئی دفتر نہیں اور نہ ہی ہماری فوج کے پاس ابھی ایسی ٹیکنالوجی آئی ہے کہ وہ ہوائی قلعے تعمیر کرلیں لیکن چونکہ اب سوامی جی نے یہ نیا ائیڈیا دے ہی دیا ہے تو ہمارے ٹویٹر اور میڈیا پر بیٹھے انجینئیر آپ کے اسی ہوٹل پر 5ویں منزل اور آرمی ہیڈ کواٹر ضرور دکھادیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر آپ نے گھبرانا نہیں کیونکہ یہ ہمارے پیارے وزیراعظم عمران خان کا قول بھی ہے،نصیحت بھی ہے اور حکم بھی