پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن نے پے در پے ذلت اور رسوائی اٹھانے کے بعد پاکستان چھوڑنے کا اعلان کردیا کیونکہ انہیں معلوم ہوگیا ہے کہ ان کی جگہ نہ اب سیاست میں رہی ہے اور نہ ہی ٹی وی یا میڈیا پر، خان کے چاہنے والی عوام نے ان کا بھرکس نکال دیا ہے -انہیں علم ہوگیا ہے کہ وہ اب عوام میں جاسکتے ہیں وہ جہاں جائیں گے لوگ انہیں بے عزت کریں گے
پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں عامر لیاقت نے کہا کہ وہ کچھ ہی دیر میں اپنی تیسری اہلیہ کے ساتھ چل رہے تنازعے پر پاکستان کی سرزمین سے اپنا آخری بیان جاری کریں گے اور اس کے بعد ہمیشہ کیلئے چلے جائیں گے۔
خیال رہے کہ کچھ روز پہلے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے ان سے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ بعد ازاں دانیہ نے اپنے شوہر کی بعض نازیبا ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں آج انھوں نے تسلیم کرلیا کہ عمران خان کے شیروں نے ان کا جینا دوبھر کردیا ہے اپنی جاری کردہ ویڈیو میں وہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے مگر شائیداب بہت دیر ہوچکی ہے اب ان کا سیاست اور عوام میں رہنا ناممکن ہی ہوگا ۔