لکی مروت سے تعلق رکھنے والے نوعمر مداح ابوبکر جس کے رو رو کر عمران سے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی اور پھر اس کی عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کرائی تھی جہاں اس نے خان سے اپنی قمیض پر آٹو گراف لی تھی -اس بچے نے بتایا کہ ’عمران خان کے دستخط شدہ قمیض کی پہلی بولی 25 لاکھ روپے لگی تھی جو آسٹریلیا کے ایک شہری نے لگائی تھی اسکے بعد اسی لباس کی قیمت پہلے 1 کروڑ اور پھر 2 کروڑ کی لگی تھی اور اُس کے بعد اب اس قمیض کی مجھے 6 کروڑ کی پیشکش ہوئی ہے۔
ابوبکر نے کہا کہ دنیا کی 7 تہوں سے نکلنے والے قیمتی ہیرے جوہرات بھی میرے سامنے رکھ دیے جائیں تو میں پھر بھی اس قمیض کو فروخت نہیں کروں گا۔ نویں جماعت کے طالب علم ابوبکر نے مزید کہا کہ ’اگر مستقبل میں اس قمیض کو فروخت کرنے کا ارادہ ہوا تو میں اس سے حاصل ہونے والی رقم شوکت خانم اسپتال میں عطیہ کروں گا۔