کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے نتائج کے بعد مسلم لیگ نون کے بوڑھے شیر نے پھر انگڑائیاں لینی شروع کردی ہیں جس کی دھاڑ پورا پاکستان سن رہا ہے پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے سیالکوٹ میں ہفتہ کے روز دبنگ دعویٰ داغ ڈالا کہ اگلا الیکشن عوام کا ہوگا اور مسلم لیگ (ن) ملک بھر میں بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔
یہاں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی حالیہ کنٹونمنٹ انتخابات میں اپنی سیاسی موت تک پہنچ گئی ہے۔اپوزیشن پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اگلے عام انتخابات لوگوں کے ہوں گے اور اس میں کوئی چال کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم شفاف انتخابات کے لیے تمام سیاسی اور قانونی طریقے استعمال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف ملک پر حکمرانی کرتے توپاکستان راکٹ کی طرح ترقی کرتا ہوا بلندیوں پر چڑھ جاتا۔اگر ہم کوویڈ 19 سے چھٹکارا پانے کے لیے مضبوطی سے لڑتے ، تو عطیات کا انتظار نہیں کرنا پڑتا ۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ملک کو شفاف انتخابات کی ضرورت ہے ، چاہے وہ عدلیہ ، مقننہ ، الیکشن کمیشن یا کوئی اور ریاستی ادار ہو۔اپوزیشن لیڈر نے کہا ، “ہم ایک ایٹمی طاقت ہیں مگر پھر بھی اب تک بھیک کا پیالہ ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے ہیں۔
تاہم وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ 1990 کے بعد سے اب تک وہ حکومت میں رہے مگر عوام کی تقدیر تو کیا بدلنا تھا اپنی صفائیاں بھی عدالت میں پیش نہیں کرسکے اور اب بھی ضمانت پر ہیں ان کے بھائی عدالت کو یقین دہانی کرواکر اب تک نہیں لوٹے اور لاہور کے علاوہ کسی شہر میں بھی مسلم لیگ پاپولر جماعت نہیں رہی اس بار بھی انہیں گوجرانوالہ اور سیالکوٹ مٰن شکست ہوئی
یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ پی ٹی آئی کے ووٹر اور سپوٹر خان سے بےحد ناراض ہیں مگر وہ کسی صورت نواز یا زرداری کو ووٹ نہیں دیں گے اگلا الیکشن کون جیتے گا اس کا دعویٰ ابھی سے کرنا سوائے حماقت کے اور کچھ نہیں ہے