شوہر اور بیوی کے رشتے جیسا کوئی دوستانہ رشتہ ہو ہی نہیں سکتا مگر یہ تعلق اور دوستی اس وقت تک ہی چلتی اور قائم رہتی ہے جب تک دونوں کی سانسیں رواں دواں ہوں ان میں سے کسی ایک کی موت کے ساتھ سب کچھ ختم ہوجا تا ہے مگر دنیا میں بعض لوگ ایس کام کرجاتے ہیں کہ دنیا حیران وپریشان ہوجاتی ہے ایساہی کچھ آج کل تھائی لینڈ سے آنے والی حیرت ناک خبر ہے جس نے دنیابھر کے میڈہیا کی توجہ حاصل کرلی ہے
غیرملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے 72 سالہ چارن جان واچکل نے اپنی مردہ بیوی کی لاش 21 سال تک اپنے کمرے میں تابوت سمیت رکھی۔ رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کی آرمی میں بحیثیت ڈاکٹر کی خدمات انجام دینے والے جان واچکل نے بالآخر اب اپنی اہلیہ (جو کہ 2001 میں پیدائشی بیماری کی وجہ سے مر گئی تھیں) کی تدفین کے لیے بینکاک فاؤنڈیشن سے مدد کی درخواست کی تھی۔اطلاعات کے مطابق 30 اپریل کو جان واچکل کو اپنی اہلیہ کی آخری رسومات ادا کرتے ہوئے ایک ویڈیو میں دیکھا گیا جس میں فاؤنڈیشن کے کارکن تابوت کو ان کے ایک کمرے سے گاڑی میں ڈال کر جنگل کی طرف لے کر جارہے تھے۔
ڈیلی میل کے مطابق جان واچکل نے اپنی بیوی کی موت اندراج کرائی تھی اس لیے 21 سال تک اس کی لاش اپنے ساتھ رکھنے پر ان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔اطلاعات کے مطابق یہ جوڑا اپنے 2بیٹوں کے ساتھ رہتا تھا لیکن جب جان واچکل نے بیوی کی موت کے بعد لاش اپنے ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا تو دونوں بچے انہیں چھوڑ کر چلے گئے۔