گرین لائن بس سروس: کراچی عوام کے لیے خوشخبری

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کراچی کے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

حلیم عادل شیخ ، نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں پیپلز پارٹی سندھ حکومت کی 13 سالہ کارکردگی کو بے نقاب کرنے کے لیے ، مقامی ٹرانسپورٹ میں سفر کیا۔ اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 40 بسیں کراچی بندرگاہ پر پہنچ چکی ہیں اور پی ٹی آئی کا گرین لائن بس سروس کا وعدہ حقیقت میں بدل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام وفاقی حکومت کی بدولت ٹوٹی پھوٹی بسوں سے نجات پائیں گے جو کراچی والوں کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کا افتتاح کچھ دنوں میں متوقع تھا جبکہ میگا واٹر سپلائی پراجیکٹ کی تکمیل پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے کراچی کو ایک اور تحفہ ہوگا۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت میں 1990 تک شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات دستیاب تھیں لیکن بلوم برگ کی ایک حالیہ رپورٹ نے کراچی کو دنیا کے 100 میگا شہروں میں بدترین مقامی ٹرانسپورٹ سسٹم قرار دیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے قومی خزانے کو بے رحمی سے لوٹا ہے اور سندھ کے لوگ بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں ، حلیم عادل نے الزام لگایا کہ 2007 میں 50 نئی سی این جی بسیں درآمد کی گئیں جس کی تخمینہ لاگت 250 ملین روپے تھی لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت نے جعلی نیلامی کے ذریعے ان بسوں کو فروخت کیا اس سے قبل پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے چلنے والی تباہ حال بسوں کی تصاویر پکڑ کر ٹوکن احتجاج بھی کیا

۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت نے سال 2019 میں کراچی کے 40 مختلف روٹس پر 1000 بسیں چلانے کے منصوبے کا اعلان کیا جس عملی شکل نہیں دی جا سکی جبکہ پیپلز بس سروس ایک اور ناکامی تھی جو پائلٹ مرحلے میں چار ماہ میں ختم ہو گئی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کے نام سے 600 بسوں کا منصوبہ اسی قسمت کا شکار ہوا جبکہ برقی بسیں چلانے کا اعلان صرف ایک اعلان ہی رہ گیا اور سندھ حکومت کی جانب سے ایک بھی بس نہیں چلائی جا رہی۔ اور تو اور صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ویب سائٹ پر بھی ڈیٹا دستیاب نہیں تھا۔

دوسری جانب مسلم لیگ نون والے اسے نواز شریف کا کارنامہ قرار دے رہے ہیں بحر حال عوام کو تو کراچی کی سڑکوں پر ماڈرن بسیں چاہیں جس میں وہ محفوظ اور آرام دہ سفر کرسکیں کیونکہ خستہ حال بسوں نے مسافروں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے خدا کرے کراچی کی عوام کو یہ بسیں دستیاب ہوجائیں کہیں تحریک انصاف کا دعویٰ بھی پیپلز پارٹی جیسا نہ ہو

Read Previous

ترجمان طالبان حکومت بھی عمران خان کے معترف

Read Next

وزیراعظم کل قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *