سیاسی گہما گہمی میں مونا فضل الرحمن کے بیانات کی دلچسپی نے عوام کو ہمیشہ اپنا گرویدہ کیا رکھا ہے۔
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں استعفے نہ دینے کا طعنہ دینے والے خود عدم اعتماد کیوں پیش نہیں کرتے؟
پیپلزپارٹی کی پنجاب میں تبدیلی سے متعلق خواہش کے سوال پر مولانا فضل الرحمان نے ’عدم اعتماد، عدم اعتماد، عدم اعتماد‘ کی خوب گردان کی۔
مولانا نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد، ہماری رائے، ہماری رائے،) بڑی عقل کی رائے توپھرپیش کریں نا، کیوں بیٹھے ہیں آرام کے ساتھ؟
ان کا کہنا تھاکہ ہمیں تو طعنہ دیتے ہیں، استعفے کیوں پیش نہیں کرتے تویہ عدم اعتمادکیوں پیش نہیں کرتے؟
مولانا نے پیپلز پارٹی کو للکارت ہوئے کہا کہ تگڑے ہوتو عدم اعتماد کیوں پیش نہیں کرتے؟
ان کا کہنا تھاکہ 6 ممبران پرعدم اعتماد کی بات نہیں کی جاسکتی، اس سے بڑی حماقت کی بات کوئی دوسری کیا ہو سکتی ہے۔