لاہور کے 20 اور پنجاب بھر کے 350 مقامات پر موبائل سروس بند ہوگی

حکومت پاکستان نے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے اور اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان بھر میں ملک میں امن وامان قائم رکھنے کے لیے موبائل فون سروس بند کردی جائے گی – اس سلسلے میں لاہور کے 20 جبکہ پنجاب بھر کے  350 مقامات پر موبائل فون سروس بند کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔  قانون نافذ کرنے والےا داروں نے  وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ  دی جس کے بعد وزیراعلی ٰ پنجاب نے لاہور کے  20 اور پنجاب کے  350 مقامات پر موبائل فون سروس بند کر نے کی منظوری دے دی ۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کیلئے  اسلام آباد، پنجاب اور سندھ میں دفعہ  144 نافذ کر دی گئی ہے ، اسلام آباد کو جانے والے تمام راستے سیل کر دیے گئے ہیں ۔  موٹر وے اور جی ٹی روڈپر کو مختلف مقامات پر پہلے ہی بند کیا جاچکا ہے اٹک اور جہلم پل بھی بند کردیے گئے ہیں اس کے علاوہ صوابی سے اسلام آباد موٹر وے کو بھی دریائے سندھ کے پل کے قریب بند کردیا گیا ہے ۔

Read Previous

لانگ مارچ : رانا ثنا اللہ کی اتحادی جماعتوں کےسربراہان کے ساتھ پریس کانفرنس

Read Next

معروف کمپنی فوڈ پانڈا کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *