وفاقی حکومت نے اتحادی جماعتوں کے سربراہان کے ساتھ پریس کانفرنس کی جس میں نون لیگ ،پیپلز پارٹی ،جمیعت علمائے اسلام ف اور دیگر جماعتوں نے رنا ثنا اللہ کے ساتھ اس بات پر اپنی رضامندی کا اظہار کیا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کو طاقت کے زور پر روکا جائے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریڈ زون کی تمام سیکیورٹی فوج کے حوالے کی جائے گی جبکہ پنجاب بھر میں رینجرزکو بھی تعینات کردیا گیا ہے -جس کے تحت وزیراعظم ہاؤس، وزیر اعظم آفس، ایوان صدر اور سپریم کورٹ کے باہرفوج تعینات ہوگی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کابینہ ڈویژن سمیت دیگر سرکاری عمارتوں پر بھی فوج تعینات ہوگی۔
دوسری جانب اسلام آباد میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے اور دفعہ 144 کا دائرہ 1کلو میٹر تک بڑھادیا گیا ہے – پنجاب سے اسلام آبا دجانے والے تمام راستے سیل کردیے گئے ہیں جب کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں جس کی بنا پر سوشل میڈیا پر ان پر سخت تنقید کی جارہی ہے ۔