اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی ہدایت کیلیے 1 لاکھ 24000 پیغمبر بھیجے ان میں سے 4 پیغمبر ایسے ہیں جن پر الہامی کتب اتریں ان میں حضرت موسٰیؑ پر تورات ،حضرت عیسیٰؑ پر انجیل ،حضرت داؤدؑ پر زبور اور نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰﷺ پر قرآن مجید نازل ہوا اس کے علاوہ کچھ انبیا پر صحیفے نازل ہوئے جن میں چند ہی احکامات موجود تھے
قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی وہ واحد کتاب ہے جو اپنی اصل حالت میں موجود ہے جبکہ باقی الہامی کتابوں میں وقت کے ساتھ ساتھ ردو بدل ہوتا رہا قرآن مجید کے بارے میں اللہ تعالیٰ سورہ حشر میں ارشاد فرماتا ھے کہ اگر یہ قرآن پہاڑوں پر نازل ہوتا تو پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجاتا
قرآن پاک کو اللہ تعالیٰ نے شفا قرار دیا ہے جس گھر میں قرآن پاک کی تلاوت کی جاتی ہے وہ گھر آفات سے محفوظ رہتا ہے قرآن مجید میں تقریبا 26 انبیا کا ذکر موجود ہے جبکہ حضرت ابراہیمؑ حضرت یونس ؑحضرت لوطؑ حضرت ہود ؑان کے علاوہ ایک ایک سورہ حضرت لقمانؑ اور حضرت مریمؑ کے نام پر ہے
قرآن مجید کو فرقان بھی کہا جاتا ہے جس کے معنی ہیں حق اور باطل میں فرق کرنے والا قرآن پاک سب مسلمانوں کو محبت سے رہنے کا حکم دیتا ہے پاک صاف رہنے کا حکم دیتا ہے اپنے محبوب نبیؐ پر درود بھیجنے کا حکم صادر فرماتا ہے
قرآن پاک مین بہت سے تاریخی واقعات بھی بیان ہوئے ہیں ان میں فرعون کی بادشاہت اور اس کے غرق ہونے کا قصہ موجود ہے اسی طرح نمرود اور حضرت ابراہیم کا تزکرہ ہے حضرت ذکریا حضرت یحیٰ حضرت موسیٰ کا حضرت خضر کے ساتھ مکالمہ عجیب نوعیت کا منفرد واقعہ ہے
اس میں شیطان کے بارے میں بتایا گیا ہے نیک اعمال کرنے والوں کو جنت کی خوشخبری دی گئی ہے جبکہ برے اعمال کرنے والوں کو دوزخ کی وعید سنائی گئی ہے
سورہ بقرہ قرآن کی سب سے بڑی سورت ہے جبکہ سورہ کوثر سب سے مختصر سورہ ہے قرآن پاک کے 30 سپارے ،114 سورتیں اور 6666 آیات ہیں
ؑقرآن حکیم عربی زبان میں تحریر ہے جو حضرت جبرائیلؑ 22 سال 9 ماہ تک مکہ اور پھر مدینہ میں نبی پاک تک پہنچاتے رہے قرآن حکیم میں تاریخی واقعات بھی ملتے ہیں جس میں قوم عاد ثمود اور لوط کے عزاب کے بارے میں بتایا گیا ہے اس کے علاوہ مسلمانوں کو شریعی احکامات بتائے گئے ہیں جس کے مطابق انہیں زندگی گزارنی ہے قرآن پاک میں نماز کا تزکرہ 750 بار آیا ہے اسی طرح زکوٰہ ، روزہ ،حج اور جہاد کے احکامات بھی ملتے ہیں
قرآن پاک کا ایک لفظ پڑھنے سے 10 نیکیاں ملتی ہیں جس گھر میں قرآن کی تلاوت ہوتی ہے وہ گھر بلاؤں ، نطر بد اور دیگر آفات سے بچا رہتا ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآن پاک کی تلاوت کرنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ( آمین)