دنیا بھر میں بچوں کو �تفریح کے لیے جو چیز سب سے زیادہ پسند ہے وہ پارکوں میں لگے جھولے ہوتے ہیں ،جس میں صرف بچے ہی نہیں بلکہ بڑے بھی بہت شوق سے بیٹھتے ہیں ؛مختلف پارکوں میں بعض جھولے صرف بچوں کے لیے بنائے جاتے ہیں جس پر مختلف کارٹون یا جانوروں کی اشکال بنی ہوتی ہیں ایسے جھولوں پر بچے زیادہ شوق سے بیٹھتے ہیں مگر یہی جھولے جو بچوں یا بڑوں کے لیے لطف کا ذریعہ ہوتے ہیں بعض اوقات ان کے لیے بڑی مصیبت یا موت کا سامان بن جاتے ہیں ایسا ہی کچھ خوشاب کے علاقے جوہر آباد میں ہوا جہاں جھولوں کی سیر کرتے 24 بچے جھولا ٹوٹنے سے دھڑام سے نیچے آگرے -ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جھولے میں گنجائش سے زائدتقریبا 100 افراد سوار تھے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق 14 شدید زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خوشاب جوہر آباد میں جھولا گرنے سے بچوں سمیت 26 افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نے کمشنر سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیر اعلیٰ نے زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے کاروائی عمل میں لائی جائے –