یوں تو اکثر لوگ یہ ٹرم استعمال کرتے ہیں کہ ملک میں گدھوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جس کا عمومی مقصد یہ بتانا ہوتا ہے کہ اس ملک میں جاہلوں یا ان پڑھ لوگوں کی تعداد بڑھ رہی ہے مگر آج جو خبر ہم آپ کو سنا رہے ہیں وہ بالکل فیکٹ بیسڈ ہے اس میں کوئی مبالغہ آرائی نہیں ہے –
بتایا جارہا ہے کہ ملک میں ایک سال میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اقتصادی سروے کے مطابق ایک سال میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد گدھوں کی تعداد 59 لاکھ تک پہنچ گئی ہے،گزشتہ مالی سال ملک میں گدھوں کی تعداد 58 لاکھ تھی، سال 2021-22 میں گدھوں کی تعداد 57 لاکھ تھی، دو سال میں گدھوں کی تعداد میں دولاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اب یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ پاکستان میں ہرسال ایک لاکھ گدھے بڑھتے جارہے ہیں -ملک میں گھوڑوں،اونٹوں بھیڑوں اوربکروں کی تعداد سے متعلق اعداد و شمار سامنے آگئے۔ قتصادی سروے کے مطابق ایک سال میں گھوڑوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا، ملک میں گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ تک ریکارڈ کی گئی، ایک سال میں اونٹوں کی تعداد میں بھی اضافہ نہیں ہوا، ایک سال میں بکریوں اور بکروں نے اپنی نسل خوب بڑھائی جن کی تعداد ہزروں یا لاکھوں میں نہیں بلکہ کروڑوں میں بڑھی بکروں کی تعداد میں 2 کروڑ 2 لاکھ جبکہ بھیڑوں کی تعداد میں ایک سال میں 40 لاکھ کا اضافہ ہوا۔