قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ جو خود ماضی میں کرپشن کی وجہ سے انگلینڈ میں جیل کی سزا کاٹ چکے ہیں پاکستان ٹیم کی کارکردگی سے بہت نالاں ہیں انھوں نے صائم ایوب اور اعظم خان کی ٹیم میں شمولیت پر تنقید کے نشتر چلا دیئے ہیں ۔ سلمان بٹ نے کہا کہ اوپنر صائم ایوب اب تک 21 ٹونٹی میچز کھیل چکے ہیں مگر تمام میچز میں ان کی کارکردگی مایوس کن ہے ، ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے حیریت کی بات ہے کہ صائم اپنے ٹیلنٹ کے مطابق نہیں کھیل رہے۔
انہوں نے کہا کہ عثمان خان کو اتنے مواقع نہیں ملے جتنے صائم اور اعظم کو ملے لیکن دونوں اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کرسکے ہیں۔سلمان بٹ نے کہا کہ اعظم خان کی فٹنس پر پاکستانی انگلی اٹھائیں گے، بطور کرکٹر انہیں اپنی فٹنس پر کام کرنا پڑے، اس میں کوچ، ٹیم مینجمنٹ کوئی مدد نہیں کرسکتا! یہ تو اپنی ڈائٹ اور ٹریننگ سے ہی بہتر کرسکتے ہیں، جو ملک کیلئے 10 کلو وزن کم نہیں کرسکتا تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں نہیں چل سکتا۔
واضح رہے کہ اوپنر صائم ایوب اور اعظم خان ٹی20 ورلڈکپ میں 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔قبل ازیں انگلینڈ کیخلاف سیریز کے چوتھے میچ میں ناقص وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کارکردگی پر فینز نے اعظم خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں ’’معین خان کا بیٹا ہونے کی وجہ سے انہیں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے‘‘۔اعظم خان اس میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے اور کیچز بھی ڈراپ کیے ،ان کے آؤٹ ہونے سے بنا بنایا میچ خراب ہوگیا تھا –