دنیا بھر میں سب سے زیادہ توجہ اور دلچسپی سے جو کرکٹ میچ دیکھا جاتا ہے وہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہوتا ہے جس پر پوری دنیا کے کمنٹیٹرز نظریں رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی ٹکٹین سب سے مہنگی فروخت ہوتی ہیں – اس بار پھر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک سٹیڈیم کے ڈائمنڈ کلب کے ٹکٹ کی قیمت 20 ہزار ڈالرز یعنی 56 لاکھ پاکستانی روپے ہے، عام سٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار 750 ڈالرز یعنی پاکستانی روپے میں تقریباً پونے 8 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اب کیونکہ الیکشن قریب ہین اس لیے سیاسی گفتگو تو ہونی ہے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کے سابق سربراہ للت مودی نے مہنگے ٹکٹس کی فروخت پرآئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
للت مودی نے سوشل میڈیا پر جاری ردعمل میں پاک بھارت میچ کی ٹکٹس کی زیادہ قیمت پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ آئی سی سی کی پاک بھارت میچ سے صرف پیسہ بنانے کی نیت ظاہر ہورہی ہے۔للت مودی نے سوال اٹھایا کہ امریکا میں ورلڈکپ کا مقصد فینز کو انگیج کرنا ہے یا پیسے بنانا؟ یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا۔اس قیمت بڑھنے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہےے کہ لوگ زیادہ ٹکتس خرید لیتے ہیں اور پھر بلیک میں اسے فروخت کرتے ہیں –