پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہد آفریدی کی بہن چند روز سے شدید علیل تھیں- ان کی صحتیابی کے لیے شاہد آفریدی نے پاکستانی قوم سے صحت مندی کی دعا کی گزشتہ روز اپیل بھی کی تھی -مگر آج وہ اس دنیا کو خیر باد کہ کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں –
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور آلرٶنڈر شاہد آفریدی کی بہن رضاۓ الہی سے وفات پاچکی ہیں۔۔۔۔😭😭😭
اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند فرماۓ۔آمین#cricket #ShahidAfridi pic.twitter.com/GXxgV9X7pY
— @🇲🇸🇭🇦🇰🇪🇪🇱 (@Mshakeel78600) October 17, 2023
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بہن انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں،ان کے انتقال کی اطلاع شاہد آفریدی کے بھائی مشتاق نے سوشل میڈیا پر دی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج دوپہر بعد نماز ظہر ڈیفنس فیز 8 کی ذکریہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔