الحمرا آرٹس کونسل لاہور کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سلیم ساگر کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ان کو سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ چند ماہ پہلے اس عہدے پر تعینات ہونے والے سلیم ساگرکو نا اہلی اور کرپشن کے الزامات کا سامنا تھا۔ ان کی معزولی کے بعد الحمرا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا عارضی چارج ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ طارق محمود کو دے دیا گیا ہے۔
الحمرا میں ننگا ناچ، فحش ڈرامے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سلیم ساگر کو ہٹا دیا گیا https://t.co/xiiUXJctVt @urduchronicle
— Urdu Chronicle (@urduchronicle) August 21, 2023
الحمرا مال روڈ لاہور کی تاریخ میں یہ بھی سلیم ساگر کے زیر سایہ پہلی مرتبہ ہوا کہ خواتین ڈانسرز نے سٹیج ڈراموں کے نام پر عریانی اور فحاشی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالےجس کا میڈیا پر بہت شور اٹھا تھا اور الحمرا ارٹس کونسل کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا تھا ۔ ان واقعات کے بعد ڈانسرز کے خلاف مقدمات درج ہو ئے اور ان پر پابندی عائد کردی گئی تھی ۔ 11 اپریل 2023 کو محمد سلیم ساگر کو ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء آرٹ کونسل کے عہدے پر تعینا ت کیا گیا تھا –