پاکستانی قوم کو سستے ڈالر کا لالچ دے کر سرکاری اہلکاروں کے ساتھ مل کر لوٹنے والی بینش عرف بٹو دھر لی گئی-جس کے بعد اس نے اپنی واردات کے طریقہ کار کے بارے میں کھل کر بتا دیا –
سستے ڈالر کا لالچ دے کر جعلی چھاپوں میں کون ملوث؟ گرفتار ملزمہ بینش عرف بٹو نے اہم راز کھول دیے#arynewsurdu https://t.co/eHAl7PbJMV
— ARY News Urdu (@arynewsud) June 8, 2023
گرفتار ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ کلفٹن کے نجی مال میں آئسکریم کا سٹال لگاتی تھی اور چند ماہ پہلے تیمور نامی شخص سے اس کی دوستی ہوئی، جس نے اجمل نامی ایف آئی اے کے افسر سے دوستی کروائی۔بینش کا کہنا تھا کہ اجمل نے کہا وہ غیرقانونی ڈالر رکھنے والوں کو پکڑتے ہیں، تم بھی سرکاری کام کرو تمہیں اس میں حصہ ملے گا جس پر بینش نے اپنے دوست دلاور کو سستے ڈالرکا بتایا تو وہ7 اپریل کو سی ویو پر ڈالر خریدنے والوں کو ساتھ لایا تو اس گینگ نے انہیں ڈرا دھمکا کر لوٹ لیا ۔
سستے ڈالر کا لالچ دے کر لوگوں کو لوٹنے والے گینگ کی گرفتار ملزمہ بینش عرف بٹو نے اہم راز کھول دیےhttps://t.co/rzDbnPj3Jt pic.twitter.com/4BL2HUx2Ga
— Daily Qudrat ( Pakistan Latest News ) (@DailyQudrat) June 9, 2023
گرفتار ملزمہ کا کہنا تھا کہ اجمل کی ٹیم میں شوکت رضا اور حمیر نامی افسران تھے، پولیس حکام کے مطابق ڈی ایس پی شوکت رضا اور اس کے ساتھی بھی اسی گینگ کا حصہ ہیں جو ابھی تک مفرور ہیں، اس کے علاوہ ملزمان نے مزید وارداتیں بھی کی ہیں جو رپورٹ نہیں ہوئی۔پولیس نے انکشاف کیا کہ ڈیپوٹیشن پر آنے والے کچھ اور پولیس افسران بھی ملوث ہیں اور دعویٰ کیا کہ کیس میں جلد مزیدگرفتاریاں کریں گے ۔