وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ ہیرا بین 100 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں ان کے انتقال پر شہباز شریف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” ماں کو کھونے سے بڑا اور کوئی دکھ نہیں ہے ، میں نریندر مودی سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتاہوں”�۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہیرابین مودی گجرات کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑ ی، طبی عملے کوشش کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکیں، نریندر مودی نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ سے والدہ کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔مودی نے ان کی یاد میں اپنی والدہ کی ایک بات کا ٹویٹ بھی کیا جس میں انھوں نے اپنی ماں کی نصیحت کا تزکرہ کیا
وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کا انتقالhttps://t.co/LFEhGe97il#HeerabenModi #NarendraModi
— دی وائر اردو (@TheWireUrdu) December 30, 2022
ہیرابین کی پیدائش 18جون 1923کو گجرات کے مہسانا ضلعے کے وسنگر میں ہوئی تھی۔ یہ گاوں وڈنگر کے قریب ہے جو کہ وزیر اعظم مودی کا غیر معروف آبائی گاوں ہے ۔
ماں کو کھو دینے سے بڑا نقصان اور کوئی نہیں۔ شہباز شریف کا نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت#Pele #RishabhPant #caraccident #RipLegend Mr. Prime Minister #ShehbazShareef #NawazShareef #PMLN #Maryam #Modhi pic.twitter.com/16zai1SYzG
— Unedited Documentaries (@unedited_Doc) December 30, 2022
’ماں کو کھو دینے سے بڑا نقصان اور کوئی نہیں۔‘ شہباز شریف کا نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت#ModiMother #Pakistan #UrduNews
مزید پڑھیں: https://t.co/Gm6sXNMbB9 pic.twitter.com/dt2AlcP8ij
— Urdu News (@UrduNewsJed) December 30, 2022
مودی جب گجرات کے وزیر اعلیٰ اور پھر بھارت کے وزیر اعظم بنے تو ان کے متعلق لوگوں کو کچھ پتہ چلا۔ ان کے متعلق جو معلومات دستیاب ہیں وہ خود موودی نے ہی بتائی ہیں۔وزیر اعظم مودی نے رواں برس اپنی والدہ کی 100ویں سالگرہ پر ایک بلاگ لکھا تھا جس میں بتایا تھا کہ ان کی والدہ نے اسکول کا دروازہ نہیں دیکھا۔ انہوں نے صرف غربت اور کسمپرسی کی زندگی دیکھی۔ بہت کم عمر میں ان کی والدہ کا انتقال ہوگیا تھا اور وہ اپنی ماں کے پیار سے بھی محروم رہ گئیں۔