امریکہ کی سپریم کورٹ نے دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرنے والی اپنی 27 سالہ شہری کے ملک میں دوبارہ داخل ہونے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
ہدیٰ متھانہ امریکہ کی ریاست ایلاباما میں پیدا ہوئی تھیں اور وہیں پلی بڑھیں مگر 9 -11 کے واقعات کے بعد اس نے انترنیٹ کے ذریعے شام جانے کا منصوبہ بنایا اور شام ہجرت کر گئی مگر جب اسے ان شر پسندوں کی حقیقت معلوم ہوئی تو اس نے دوبارہ امریکہ جانے کی درخواست دی مگر اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی
ہدیٰ نے کہا کہ انھیں دولت اسلامیہ کا حصہ بننے پر پچھتاوا ہے اور وہ اس شدت پسند گروہ کی پوسٹس کی تشہیر کرنے پر معافی مانگتی ہیں۔اب اُن کا ایک ننھا سا بیٹا ہے جس کا باپ ایک ایسا شخص ہے جو دولت اسلامیہ میں شمولیت کے بعد ہدیٰ سے ملا تھا اور اب وہ ہلاک ہو چکا ہے۔
اس کی شام میں شادی اور دیگر مشکوک سرگرمیوں کے باعث امریکہ نے اس کی یہ درخواست رد کردی اب وہ شام میں خوار ہوری ہے
جب وہ ملک سے باہر تھیں تو امرکی حکام نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ 27 سالہ ہدیٰ اب امریکہ کی شہری نہیں رہیں جس کے بعد حکام نے ان کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا تھا۔