آج چوہدری پرویزالہی نے چکوال میں جلسہ سجایا تو اپنی پوری تقریر میں عمران کان کی تعری=فوں کے پل باندھ دئے ان کا کہنا تھا کہ اللہنے ان چوروں اور ڈاکؤوں کے خاتمے کے لیے عمران خان بھیج دیا ورنہ مجھے تو یہی لگتا تھا کہ یہ ہمارے اوپر سدا مسلط رہیں گے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) والے بہت جھوٹ بولتے ہیں ،میں 15 سال ان کے قریب رہ کر ان کا چہرہ دیکھ چکا ہوں، اللہ سے دعا کی تھی کہ ایسا بندہ بھیج جو ان سے نمٹے تو عمران خان مل گیا ۔
N ن والے اتنا جھوٹ بولتے ہیں شیطان بھی پناہ مانگے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی تلہ گنگ pic.twitter.com/k229xwgBIA
— Ahsan Ghural احسن گھرال (@AhsanGhural) October 20, 2022
تلہ گنگ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے سندھ کو گند م دی مگر ، پنجاب کو اپنے پیسوں سے گند م لینے کی اجازت نہیں دی جا رہی انھون نے کہا کہ ، میں تمہارا بندوبست کروں گا ۔ ان کو سوتے جاگتے میں عمران خان نظر آتا ہے ، یہ کسی دکان میں جائیں تو چور چور کے نعرے لگتے ہیں عمران خان کیساتھ مل کر ٹیلی تھون کی تو ڈھائی ارب روپے اکاؤنٹ میں آگئے، سیلاب پر سب کو باہر سے آئے پیسے ملے مگر پنجاب کو کچھ نہیں دیا گیا ۔انھوں نے مسلم لیگ ن کے بارے میں کہا کہ جب مشکل وقت ہو یہ پاؤں میں پڑ جاتے ہیں اور جب ان کو اقتدار مل جائے تو یہ گلہ پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں –
https://twitter.com/RajaFida3/status/1580951686310682624
وزیر اعلیٰ پنجاب نے تلہ گنگ کی کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا بھی ذکر کیا ۔پرویز الہی نے کہا چکوال کو بھی ترقی کے سفر میں ساتھ رکھیں گے ، انھوں نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ چکوال اور تلہ گنگ کو ملا کر ڈویژن بنانے کا ارادہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ لاوا تحسصیل کو مکمل طور پر فعال کرینگے اور اس علاقے میں حسین اور خوب صورت سٹیٹ آف دی آرٹ ختم نبوت مسجد بنائیں گے ۔