مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز اور عمران خان میں لفظی جنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا بلکہ اب عمران خان نے بھی مریم کو براہ راست مخاطب کرکے جوابات دینا شروع کردیے ہیں اسی لیے اب ٹویٹر کے ساتھ ساتھ جلسوں میں بھی لفظی لڑائی میہں تیزی اگئی ہے تاہم عمران کان کے حمائتی عمران کے لیے ایک بار پھر ٹویٹر کے محاذ پر آگئے اور مریم کو خوب لتاڑا
مریم نواز کی اس ٹویٹ پے پاکستان آرمی میں شدید غم و غصہ نہیں آیا تھا؟ pic.twitter.com/Ln2TTazRwW
— Saith Abdullah (@SaithAbdullah99) September 5, 2022
عمران کے الزامات پر مریم نواز کا ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ عمران خان کا مؤقف یہ ہے کہ عدالتیں میرے جرائم کو قانونی قرار نہیں دیں گی تو میں ان کے منہ پرکالک ملوں گا اور اگر الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کی چوری بے نقاب کرے گا تو میں اس کی عزت اور وقار پرحملہ کروں گا۔ فوج نیوٹرل رہے تو اس پرکیچڑ اچھالوں گا اور نئے آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازعہ بناؤں گا ۔