پاکستان مسلم لیگ نواز کی رہنما اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے منگل کے روز ملک میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرنے والے تمام لوگوں کو شٹ اپ کال دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جب فیصلہ کرے گی انتخابات ہوں گے یہ کسی کی خواہش پر نہیں کرائے جاسکتے ۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کیس سے توجہ ہٹانے اور اس کیس سے بچنے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی حکومت بچانے کے لیے سرکاری اداروں پر حملے کر رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف اداروں سے قانونی کارروائی کرنے پر بھی زور دیا۔
پنجاب کے ضمنی انتخابات کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما نے مزید کہا کہ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو پانچ نشستوں پر شکست ہوئی یہ سب 20 سیٹئیں پی ٹی ائی کی تھیہں جن میں سے 5 پر اب نون لیگ کا قبضہ ہوگیا ہے ۔