مشہور زمانہ دعا زہرا کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اب بتایا جارہا ہے کہ دعا کی عمر 18 سال سے کم ثابت ہونے کے بعد اس کے شوہر اور گھر والوں اور نکاح خوان کی گرفتاری کے امکانات بہت بڑھ گئے ہں رپورٹ کے مطابق ملزم اصغر علی سمیت 33 ملزمان کو اس کیس میں نامزد کیا گیا ہے، ملزم ظہیراحمد کی والدہ نور بی بی سمیت 8 خواتین بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کم عمر ہے، اس کے علاوہ ملزم ظہیر کا کال ڈیٹا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ عوامی دباؤ کے باعث بھی ظہیر احمد کو کسی بھی لمحے حراست میں لیا جاسکتا ہے