وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف آج قوم سے خطاب کریں گے انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور عام انتخابات 2023 میں ہی ہوں گے
وزیراعظم میاں شہباز شریف آج قوم سے خطاب متوقع ہے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق خطاب کے دوران وزیراعظم کی طرف سے کم آمدنی والے طبقات کے لیے ایک ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے گاتاکہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے وہ زیادہ متاثر نہ ہوں۔اپنے خطاب میں وزیراعظم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافے کے حقائق پر بھی گفتگو کریں گے اور قوم کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔ اس کے علاوہ میاں شہباز شریف ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی بات کریں گے۔