عمران خان نے مینار پاکستان کو بھرنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کردی – پورا لاہور عمران کی کال پر لبیک کہ کر مینار پاکستان پہنچ گیا لوگوں میں جو جزبہ کل دیکھنے میں نظر آیا وہ 30 اکتوبر 2011 سے بھی کہیں زیادہ تھا
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے جمعرات کو پاکستانیوں سے کہا کہ وہ “حقیقی آزادی” کے لیے مہم شروع کرنے کے لیے تیار ہو جائیں اور اسلام آباد میں ان کی کال کا انتظار کریں -معزول وزیر اعظم نے زور دیا کہ وہ کسی بھی قیمت پر “امپورٹڈ حکومت” کو قبول نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اصل پارٹی توابھی شروع ہوئی ہے، ہماری مہم تیز ہو جائے گی پاکستانی میری کال کا انتظار کریں۔ مجھے قبل از وقت انتخابات کے علاوہ کچھ نہیں چاہیے، سابق وزیر اعظم نے لاہور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن سے ظلطی ہوگےئ ہے وہ اب اپنی اصلاح کریں اور انتخابت کی تاریخ کا اعلان کریں ۔
خان نے مسلم لیگ ن اور پی پی پی کے حامیوں کے حامیوں کو بھی اس آزادی مہم میں شرکت کی دعوت دی
کیونکہ وہ اس غیر ملکی سازش سے لاعلم تھے جو ان کی حکومت کے خلاف رچی گئی تھی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ان کی پارٹی ایک جمہوری قوت ہے اور جمہوری حل چاہتی ہے۔ ہماری جماعت ملک میں انتشار نہیں چاہتئی جن سے غلطی ہوئی ہے، یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ اس غلطی کو سدھاریں اور فوری انتخابات کروائیں۔”