ناظم جوکھیو قتل کیس کے نامزد پانچوں ملزمان عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے ، پولیس فرار ہوتے ملزمان کا چہرہ دیکھتی رہ گئی یا یہ کہیے کہ ایڈوانس میں پکڑی ہوئی رشوت نے ان کے ہاتھ باندھ دیے
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزموں کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں ہوئی ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ مقدمہ دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے اور دہشت گردی کا کیس سننےکا اختیار ماڈل کورٹ کو نہیں ہے۔
ملزمان کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات کا ذکر نہیں ہے ۔ عدالت نے ملزموں کی عبوری ضمانت خارج کر دی جس کے بعد ملزمان سلیم سالار ، محمد سومار ، محمد اسحاق ، دودو خان اور محمد خان احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے ایک بار پھر پولیس مصروف عمل ہوگئی ۔