وفاقی حکومت نے 10 روپے، 50 روپے، 100 اور 1000 روپے کے پرانے بینک نوٹوں کو تبدیل کرنے کی آخری تاریخ میں ایک سال کی توسیع کرتے ہوئے 31 دسمبر 2022 کر دی ہے۔
اس سے پہلے پرانے نوٹوں کی تبدیلی کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 تھی۔
یہ فیصلہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی درخواست پر کیا گیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے 23 دسمبر 2021 کو جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ منسوخ ہو جائیں گے۔ میعاد ختم ہونے کے بعد، لوگ ان کا تبادلہ نہیں کر سکیں گے۔