الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کردیا تھا جس کے بعد اب ان پرضمنی انتخابات کی تاریخ دے دی گئی ہے اس پر مسلم لیگ کافی دباؤمیں تھی کیونکہ مسلم لیگ نون نے ارکان کا اصرار تھا کہ انہیں یہ ٹکٹ دیا جائے تاہم اب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ( ن)کاٹکٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق نواز شریف اپنی پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ اپنے وعدے کا پاس کریں اسی لیے اب حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو نامزد اورٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے،پارٹی قیادت نے پی ٹی آئی منحرف اراکین سے پوچھا ہے کہ بتائیں وہ خود الیکشن لڑنا چاہتے ہیں یہ ان کا کوئی امیدوار الیکشن لڑے گا؟پاکستان مسلم لیگ (ن )نے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں 20 حلقوں میں مقامی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے ،انھوں نے منحرف اراکین سے استفسار کیا کہ وہ اپنے الیکشن نشان پر خود الیکشن لڑیںگے یا ان کا کوئی امیدوار (ن)لیگ کے نشان شیر پر الیکشن لڑے گا ابن کی رائے کے بعد ان کو شیر کا نشان الاٹ کیا جائے گا۔