فیصل ایدھی نے چند روز قبل بتایا تھا کہ کراچی میں 5 دنوں میں 427 افراد گرمی اور حبس کے سبب ہلاک ہوگئے ہیں مگر بارشوں کے باوجود کراچی میں مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہیٹ سٹروک سے مزید 7 افراد انتقال کرگئے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں برس مجموعی طور پر ہیٹ سٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 17ہوگئی ہے۔
کراچی میں گزشتہ روز ہیٹ سٹروک کے 212 کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع وسطی میں سب سے زیادہ ہیٹ سٹروک کے 98 کیسز رپورٹ کئے گئے جبکہ شہر قائد میں ہیٹ سٹروک سے 7افراد انتقال کرگئے۔دوسری جانب شدید گرم موسم کے باوجود کے الیکٹر ک کی جانب سے اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی میں شدید گرمی کے باوجود کئی علاقوں میں 12سے14گھنٹے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جہاں ڈیفنس، گلشن اقبال، گلبرگ، ملیر، ماڑی پور، میمن گوٹھ، نارتھ کراچی، اورنگی ٹاون اور ناظم آباد سمیت دیگر کئی علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کی جارہی ہے۔
کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہیٹ سٹروک سے مزید 7 افراد انتقال کرگئے
![](https://thesocialpakistan.com/wp-content/uploads/2024/06/281s-860x860.jpg)
Leave a comment
Leave a comment