پریانکا چوپڑا ان چند بھارتی شوبز ستاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بھارت کی فلم انڈسٹری پر راج کرنے کے بعد امریکہ کی بالی وڈ انڈسٹری میں نہ صرف قدم رکھا بلکہ وہاں بھی اپنا مقام بنایا اس کی وجہ ان کی دلیر پرفارمنس ہے اور یہ آئرن لیڈی مشکل سین کی عکسبندی کے دوران کئی بار اپنا جسم بھی زخمی کرواچکی ہے –
بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک کامیابیوں کا سفر طے کرنے والی پریانکا چوپڑا شوٹنگ کے دوران ایک بار پھر زخمی ہو گئیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی ویڈیو پریانکا چوپڑا کی طرف سے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے، جس میں ان کے بدن پر خون کے نشانات اور پٹیاں نظر آرہی ہیں-
ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ ”حال ہی میں“ کے الفاظ لکھے گئے۔ پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنی نئی فلم ’دی بلف‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کے ڈائریکٹر فرینک ای فلاورز ہیں۔ یہ فلم 19ویں صدی کی کہانی پر مبنی ہے، جس میں پریانکا چوپڑا ایک ڈکیت کا کردار نبھا رہی ہیں۔اس فلم کی شوٹنگ میں وہ پہلے بھی کئی بار زخمی ہو چکی ہیں۔
اس پوسٹ میں اداکارہ کی طرف سے ویڈیو کے ساتھ کچھ تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں، جن میں سے آخری دو تصاویر میں ان کی کلائی پر خراش اور کندھے پر لگنے والی چوٹ کا نشان دیکھا جا سکتا ہے۔مگر اس کے باوجود وہ بہت جلد اس فلم کی شوٹنگ کو دوبارہ شروع کریں گی اور جلد ان کے فینز ان کی فلم “دی بلف “سلور سکرین پر دیکھیں گے –
پریانکا چوپڑا فلم شوٹنگ کے دوران ایک بار پھر زخمی ہو گئیں
![](https://thesocialpakistan.com/wp-content/uploads/2024/06/272s-860x860.jpg)
Leave a comment
Leave a comment