کراچی میں جرائم پیشہ عناصر نے واردات کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا،نارتھ ناظم آباد میں ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کا آن لائن سامان بک کروایا اور گاڑی کی لوکیشن دیکھ کر ایک جگہ آکر کھڑے ہوگئے جب مال سے لدی وہ سوزوکی وہاں سے گزری تو انھوں نے گن پوائنٹ پر سوزوکی مال سمیت چھین لی اور فرار ہوگئے ۔متاثرہ ڈرائیور نے بتایا کہ ڈکیتی کی واردات نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں کی گئی،خاتون نے دکاندار سے فون پر ڈیڑھ ٹن کا اے سی، واشنگ مشین اور ایک گیزر بک کروایا، فون پر میگا سینٹر ڈسٹرکٹ سینٹرل کی لوکیشن بتائی ،پتے پر پہنچا توخاتون نے کہا 5 منٹ میں آرہی ہوں۔ ڈرائیور کے مطابق خاتون کے ہمراہ کئی ڈاکو بھی موٹرسائیکلوں پر پہنچ گئے اور سامان سے بھری گاڑی چھین کر فرار ہو گئے۔ڈرائیور کا بتانا ہے کہ واردات کے چند منٹ بعد سوزوکی ٹریکر کمپنی سے بند کروائی، سوزوکی بند ہوئی تو ملزمان نے فورا رکشے میں مال لوڈ کرایا گیا اور رکشہ لےکر فرار ہوگئے ۔جن کی تلاش میں پولیس چھاپے ماررہی ہے –
کراچی میں جرائم پیشہ عناصر نے لوٹ مار کا کا نیا طریقہ نکال لیا
![](https://thesocialpakistan.com/wp-content/uploads/2024/05/296s-860x860.jpg)
You Might Also Like
TAGGED:
پولیس, تلاش, جرم, کراچی, نیا طریقہ واردات
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -