بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پرسماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کی،پی ٹی آئی وکیل عثمان ریاض گل عدالت پیش ہوئے،راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ کے معاون عدالت پیش ہوئے،معاون وکیل نے کہاکہ رضوان عباسی نے دلائل دینے ہیں، ریکارڈ ان کے پاس موجود نہیں،جج نے عثمان گل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے بھی تو دلائل دینے ہیں، اپنے فائنل کرلیں،وکیل عثمان گل نے کہاکہ میں اپنے دلائل کیلئے 10سے 15منٹ لوں گا، جج شاہ رخ ارجمند نے کہاکہ ایک بجے تک رضوان عباسی ہر حال میں اپنے دلائل دیں،ایک بجے تک ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل لازمی دیں،عدالت نے کیس کی سماعت میں ایک بجے تک وقفہ کیا ۔
اس کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا،فیصلہ محفوظ کیا جاتا ہے یہ کہہ کر جج شاہ رخ ارجمند عدالت سے اٹھ کر اپنے چیمبر میں چلے گئے، جس کے بعد صحافیوں نے عدالتی عملے سے رابطہ کیا ان کے استفسار پر عدالتی عملے نے کہاکہ عدت میں نکاح کیس میں دائر اپیلوں پر فیصلہ آج نہیں 29مئی کو سنایا جائےگا۔قوی امکان یہی ہے کہ اس کیس میں بھی عمران خان کو ریلیف مل جائے گا کیونکہ عدت میں نکاح کے کیس پر سزا کے بعد ملک بھر سے اس فیصلے پر بہت زیادہ تنقید ہوئی تھی اور صحافیون ،سول سوسائٹی اور تجزیہ کاروں کے ساتھ ساتھ نون لیگ کے رہنماؤں نے بھی اسے قابل افسوس کیس قرار دیا تھا –
عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ 29مئی کو سنایا جائےگا
![](https://thesocialpakistan.com/wp-content/uploads/2024/05/236s-860x860.jpg)
Leave a comment
Leave a comment