پاکستان کی معیشت اس وقت جس حالت میں ہے اس کو سنبھالنے کےلیے کئی ملکوں سے امداد کی ضرورت پھر سے پیش آرہی ہے اسی حوالے سے ہمارے حکمران بہت سے ممالک کے دوروں کا پروگرام ترتیب دے رہے ہیں -اس کی شوعات چین سے ہوئیں پھر سعودی عرب کا دورہ ہوا اور وزیراعظم شہباز شریف آج متحدہ عرب امارات کے دورہ پر گئے ہیں ۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف ،وزیر تجارت جام کمال، وزیر اطلاعات عطا ءتارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ جہاں وہ اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا اپنے انتخاب کے بعد متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہوگا، وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم وزراء پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے۔ وزیراعظم کا اماراتی کاروباری برادری اور مالیاتی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتوں کا امکان ہے، اپنے دورے میں وزیراعظم تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کریں گے۔واضح رہے کہ ایران کے دورے کے فوری بعد متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم کے دورے کو خاصی اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے ۔ حکومت پرامید ہے کہ جلد وہ ان ممالک کے ساتھ ایسے معاہدے کرلے گی جس سے معیشت کو کچھ سہارا ملے گا –