آج سپیکر قومی اسمبلی نے شاندار روایت کاآغاز کیا انھوں نے اپنے اتحادی ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو اسمبلی اراکین کی جانب سے حمایت پر پورے سیشن کےلیے معطل کردیا
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے معافی کے باوجود طارق بشیر چیمہ کو پورے سیشن کیلئے معطل کردیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپیکر کی جانب سے اس حوالے سے اٹھایا جانے والا سوال ایوان نے منظور کرلیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں زرتاج گل اور طارق بشیر چیمہ کے درمیان تلخی ہوئی تھی،زرتاج گل کی جانب سے نازیبا الفاظ کی شکایت پر ایوان میں ہنگامہ ہوا تھا۔یہ بھی خدشہ پیدا ہوگیا تھا کہ سنی اتحاد کے اراکین طارق بشیر کی اسمبلی میں ہی چھترول نہ کردیں –