ملک میں مہنگائی کیوجہ سے جو کاروبار سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے وہ گاڑیون اور بائکس کا کاروبار ہے یہی وجہ ہے کہ ہر ماہ ہم کسی کار کمپنی کے پاکستان چھوڑنے کی خبر سنتے ہیں -ملک میں جاری بے پناہ مہنگائی اور گاڑیوں کی قمتوں میں بے پناہ اضافے نےعوام کی قوت خرید کو شدید انداز میں مثاتر کیاہے جس کا اثر براہ راست موٹر انڈسٹری پر بھی آیاہے اور گاڑیوں کی فروخت میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے جس سے کمپنیوں کو نقصان پہنچ رہاہے تاہم اب سوزوکی نے صارفین کو متوجہ کرنے کیلئے زبردست پیشکش کر دی ہے ۔ دوسرے گاڑیوں اور پٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے بھی اس کاروبار کو بہت نقصان پہنچایا ہے اب لاہور جیسے شہر میں آپ کو 10 بائیکس اور ایک گاڑی نظر آتی ہے جبکہ 2021 تک سڑک پر 5 گاڑیاں اور 5 ہی بائیکس نظر آتے تھے –
پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی نے ایک دلکش پیشکش کا اعلان کیا ہے ۔ ایک حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں، پاک سوزوکی نے ان صارفین کے لیے ’ایکسچینج بونس، پرانی دو، نئی لو‘ آفر کا اعلان کیا یہ خبر ان کے لیے سب سے خواص ہے جو اپنی پرانی گاڑی کو بیچنے کے لیے پریشان تھے یا وہ جو اپنی پرانی سوزوکی کار کو نئی ویگن آر میں اپ گریڈ کرنے کا انتظار کررہے تھے۔کمپنی کی جانب سے شئیر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنی پرانی کار لائیں اور نئی ویگن آر لے جائیں اور ساتھ میں ڈیڑھ لاکھ روپے کا ایکسچینج بونس بھی حاصل کریں۔ سوزوکی نے ایک ہفتہ قبل اپنے تمام ماڈلز (آلٹو، ویگن آر، سوئفٹ) پر ایک آفر کا بھی اعلان کیا تھا جس میں صارفین کو 8 لاکھ روپے بچت حاصل کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔