پاکستان سے اپنے شوہر کو دھوکہ دے کر بھارت پہنچنے پھر مزہب تبدیل کرکے فلم ایکٹریس بننے کی خواہش مند سیما حیدر کی زندگی میں مشکلات کا آغاز ہوگیا -چار بچوں سمیت پاکستان سے بھاگ کر بھارت جانے اور سچن مینا نامی ہندو کے ساتھ شادی کرنے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر کو گھریلو تشدد کا شکار بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں سیما حیدر کے چہرے پر تشدد کے واضح نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔
تشدد سے سیما حیدر کی آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے پڑے واضح دیکھے جاسکتے ہیں اوراس کے ہونٹ بھی چوٹ کے سبب سوجن کا شکار ہوتے ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو سے ظاہر ہو رہا ہے کہ سیما حیدر کو مبینہ طور پر اس کے بھارتی شوہر سچن مینا نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ تاہم سیما حیدر کے وکیل اے پی سنگھ کی طرف سے اس ویڈیو کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیما حیدر کی یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائی گئی ہے۔ انہوں نے یہ جعلی ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا الزام پاکستانی یوٹیوبرز پر عائد کیا ہے۔اب اس بات میں کتنی حقیقت ہے اس کا پتہ ایک دو دن میں چل جائے گا – لیکن ایک بات تو طے ہے کہجس فطرت کی سیما مالک ہے سیما زیادہ عرصے تک سچن کے ساتھ نہیں رہے گی -جس روز اسے سچن سے بہتر دوست مل گیا وہ اڑ جائے گی –
بھارت بھاگ جانے والی سیما حیدر کی سچن مینا کے ہاتھوں دھلائی
Leave a comment
Leave a comment