اسلام آباد (انٹرنیوز)پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کیخلاف اپنی خود مختاری کے تحفظ کیلئے مکمل پرعزم ہے،بھارت کا مزید شہریوں کو نشانہ بنانے کا دعوی واضح طور پر جرم کا اعتراف ہے، عالمی برادری کو بھارت کے گھناؤنے و غیر قانونی اقدامات پر محاسبہ کرنا چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25جنوری 2024ء کو پاکستان نے بھارتی دراندازی کے ناقابل تردید ثبوت فراہم کئے، یہ پاکستان میں بھارت کے ماورائے عدالت اور بین الاقوامی قتل عام کی مہم کے واضح ثبوت ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کا مزید شہریوں کو نشانہ بنانے کا دعوی واضح طور پر جرم کا اعتراف ہے، عالمی برادری کو بھارت کے ان گھنانے اور غیر قانونی اقدامات پر محاسبہ کرنا چاہئے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کیخلاف اپنی خود مختاری کے تحفظ کیلئے مکمل پرعزم ہے، فروری 2019ء کو بھی بھارت کو جارحیت پر سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس اقدام نے بھارت کے فوجی برتری کے کھوکھلے دعوؤں کو بے نقاب کیا۔ترجمان نے کہا کہ انتخابی فائدے کیلئے بھارتی حکمران نفرت انگیز بیان بازی کا سہارا لے رہے ہیں، بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ علاقائی امن کو نقصان پہنچاتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے، ہماری امن کی خواہش کو غلط نہیں سمجھا جانا چاہئے، تاریخ پاکستان کے پختہ عزم اور اپنے بھرپور دفاع کی صلاحیت کی گواہ ہے۔
پاکستان کی بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان کی مذمت
![](https://thesocialpakistan.com/wp-content/uploads/2024/04/611-860x860.jpg)
You Might Also Like
TAGGED:
بھارت, پاکستان, جارحانہ بیان, مزمت, وزیر دفاع
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -