نواز شریف کے لیے کسان کارڈ پر تصویر لگوانا بڑی مصیبت کھڑی کرگیا اس پر تحریک انصاف کی جانب سے عدالت سے رجوع کرلیا گیا -اور عدالت نے درخواست بھی منظور کرلی – کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی کسان کارڈپر تصویر کو شہری مشکور حسین نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے نواز شریف کسان کارڈ کا آغاز کیا گیا ہے۔ کارڈ کے ذریعے قومی خزانے سے نواز شریف کی ذاتی تشہیر کی جا رہی ہے۔ قومی خزانے کو کسی بھی صورت ذاتی تشہیر کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو نواز شریف کی تشہیر کے لئے قومی خزانے کا استعمال کرنے سے روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔ کسان کارڈ کے ذریعے نواز شریف کی تشہیر پر خرچ ہونے والا پیسہ نواز شریف سے ریکور کیا جائے۔اس سے پہلے سحت کارڈ کے حوالے سے بھی یہی مسئلہ زیر بحچ رہا کہ نون لیگ اپنی 90 کی دہائی کی سیاست سے باہر نہیں آرہی اور اب بھی وہی کام کررہی ہے مگر اب اس کو تشہیر کا فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہورہا ہے کیونکہ ان کی اس طرز سیاست پر ان کو سخت ٹرلنگ کا سامنا کرنا پڑجاتا ہے –
کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر
Leave a comment
Leave a comment