نئی دہلی (آن لائن)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جارحانہ مذہبی قوم پرست، مسلمان مخالف عزائم سے کون واقف نہیں، مگر ووٹوں کی بھوک نے بی جے پی کو اللہ اکبر کی صدائیں لگانے پر مجبور کردیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی بنگال کے علاقے کوچ بہار سے الیکشن میں حصہ لینے والے بی جے پی کے امیدوار نسیت پرمانک نے تمام تر توجہ اس وقت سمیٹ لی جب انہوں نے انتخابی ریلی کے دوران ووٹ مانگنے کے لیے ’اللہ اکبر‘ کی صدائیں بلند کروادیں۔نسیت پرمانک کی حمایت میں مغربی بنگال کے علاقے دنہاٹا میں گزشتہ روز بی جے پی کی اقلیتی مورچہ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کوچ بہار کے صدر اور ایم ایل اے سوکمار رائے نے کہا کہ ابھی صرف دو اسمبلی حلقوں سیتائی اور دنہاٹا کے مسلمانوں کے ساتھ ریلی نکالی گئی تھی، مگر جلد ہی ضلع کوچ بہار کے تمام مسلمانوں کے ساتھ ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔اْنہوں نے کہا کہ اس ضلع سے مسلم پنچایت کے حمایت یافتہ ہماری جماعت میں شامل ہیں، اس لیے اس ضلع سے اس طرح کی ریلی نکالنا کوئی انوکھی بات نہیں